[17:2] Glory be to Him Who carried His servant by night from the Sacred Mosque to the Distant Mosque, the environs of which We have blessed, that We might show him some of Our Signs. Surely, He alone is the Hearing, the Seeing.
[17:2] پاک ہے وہ جو رات کے وقت اپنے بندے کو مسجدِ حرام سے مسجدِ اقصیٰ کی طرف لے گیا جس کے ماحول کو ہم نے برکت دی ہے۔ تاکہ ہم اسے اپنے نشانات میں سے کچھ دکھائیں۔ یقیناً وہ بہت سننے والا (اور) گہری نظر رکھنے والا ہے۔
[17:5] And We revealed to the children of Israel in the Book, saying, ‘You will surely do mischief in the land twice, and you will surely become excessively overbearing.’
[17:5] اور ہم نے کتاب میں بنی اسرائیل کو اس قضا سے کھول کر آگاہ کردیا تھا کہ تم ضرور زمین میں دو مرتبہ فساد کرو گے اور یقیناً ایک بڑی سرکشی کرتے ہوئے چھاجاؤگے۔
[17:6] So when the time for the first of the two warnings came, We sent against you someservants of Ours possessed of great might in war, and they penetrated the innermost parts of your houses, and it was a warning that was bound to be carried out.
[17:6] پس جب ان دونوں میں سے پہلے وعدے کا وقت آپہنچا، ہم نے تمہارے خلاف اپنے ایسے بندوں کو کھڑا کردیا جو سخت جنگجو تھے پس وہ بستیوں کے بیچوں بیچ تباہی مچاتے ہوئے داخل ہوگئے اور یہ پورا ہوکر رہنے والا وعدہ تھا۔
[17:8] Now, if you do well, you will do well for your own souls; and if you do evil, it will only go against them. So when the time for the latter warning came, We raised a people against you to cover your faces with grief, and to enter the Mosque as they entered it the first time, and to destroy all that they conquered with utter destruction.
[17:8] اگر تم اچھے اعمال بجالاؤ تو اپنی خاطر ہی اچھے اعمال بجالاؤگے۔ اور اگر تم بُرا کرو تو خود اپنے لئے ہی بُرا کروگے۔ پس جب آخرت والا وعدہ آئے گا (تب بھی یہی مقدر ہے) کہ وہ تمہارے چہرے بگاڑ دیں اور وہ مسجد میں اسی طرح داخل ہو جائیں جیسا کہ پہلی مرتبہ داخل ہوئے تھے اور تاکہ وہ جس پر غلبہ پائیں اُسے تہس نہس کردیں۔
[17:9] It may be that your Lord will now have mercy on you; but if you return to your previous state, We too will return, and We have made Hell a prison for the disbelievers.
[17:9] ہوسکتا ہے کہ تمہارا ربّ تم پر رحم کرے۔ اور اگر تم نے تکرار کی تو ہم بھی تکرار کریں گے۔ اور ہم نے جہنّم کافروں کو گھیر لینے والی بنائی ہے۔
[17:10] Surely, this Qur’an guides to what is most right; and gives to the believers who do good deeds the glad tidings that they shall have a great reward.
[17:10] یقیناً یہ قرآن اس (راہ) کی طرف ہدایت دیتا ہے جو سب سے زیادہ قائم رہنے والی ہے اور اُن مومنوں کو جو نیک کام کرتے ہیں بشارت دیتا ہے کہ اُن کے لئے بہت بڑا اجر (مقدر) ہے۔
[16:3] He sends down the angels with revelation by His command on whomsoever of His servants He pleases saying, ‘Warn people that there is no God but I, so take Me alone for your Protector.’
[16:3] وہ اپنے حکم سے اپنے بندوں میں سے جس پر چاہے فرشتوں کو روح القدس کے ساتھ اتارتا ہے کہ خبردار کرو کہ یقیناً میرے سوا کوئی معبود نہیں پس مجھ ہی سے ڈرو۔
[16:8] And they carry your loads to a land which you could not reach except with great hardship to yourselves. Surely, your Lord is Compassionate, Merciful.
[16:8] اور وہ تمہارے بوجھ اٹھائے ہوئے ایسی بستی کی طرف چلتے ہیں جسے تم جانوں کو مشقت میں ڈالے بغیر نہیں پہنچ سکتے۔ یقیناً تمہارا ربّ بہت ہی مہربان (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
[16:9] And He has created horses and mules and asses that you may ride them, and as a source of beauty. And He will create what you do not yet know.
[16:9] اور گھوڑے اور خچر اور گدھے (پیدا کئے) تاکہ تم ان پر سواری کرو اور (وہ) بطور زینت (بھی) ہوں۔ نیز وہ (تمہارے لئے) وہ بھی پیدا کرے گا جسے تم نہیں جانتے۔
[16:10] And upon Allah rests the showing of the right way, and there are ways which deviate from the right course. And if He had enforced His will, He would have guided you all.
[16:10] اور سیدھی راہ دکھانا اللہ پر (بندوں کا) حق ہے جبکہ اُن (راہوں) میں سے بعض ٹیڑھی بھی ہیں۔ اور اگر وہ چاہتا تو ضرور تم سب کو ہدایت دے دیتا۔