[30:9] Do they not reflect in their own minds? Allah has not created the heavens and the earth and all that is between the two but in accordance with the requirements of wisdom and for a fixed term. But many among men believe not in the meeting of their Lord.
[30:9] کیا انہوں نے اپنے دلوں میں غور نہیں کیا (کہ) اللہ نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے پیدا نہیں کیا مگر حق کے ساتھ اور ایک معین مدت کے لئے۔ اور یقیناً لوگوں میں سے اکثر اپنے ربّ کی ملاقات سے ضرور منکر ہیں۔
[30:10] Have they not travelled in the earth so that they might see how evil was the end of those who were before them? They were stronger than these in power, and they tilled the soil and populated it more and better than these have populated it. And their Messengers came to them with manifest Signs. And Allah would not wrong them, but they wronged their own souls.
[30:10] اور کیا انہوں نے زمین میں سیر نہیں کی تاکہ وہ غور کرسکتے کہ ان لوگوں کا انجام کیسا ہوا جو اُن سے پہلے تھے۔ وہ قوت میں ان سے زیادہ شدید تھے اور انہوں نے زمین کو پھاڑا اور اسے اس سے زیادہ آباد کیا تھا جیسا اِنہوں نے اُسے آباد کیا ہے اور ان کے پاس بھی ان کے رسول کھلے کھلے نشان لے کر آئے تھے۔ پس اللہ ایسا نہیں کہ ان پر ظلم کرتا بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے۔
[29:4] And We did test those who were before them. So Allah will surely distinguish those who are truthful and He will surely distinguish the liars from the truthful.
[29:4] اور ہم یقیناً اُن لوگوں کو جو اُن سے پہلے تھے آزمائش میں ڈال چکے ہیں۔ پس وہ لوگ جو سچے ہیں اللہ انہیں ضرور شناخت کر لے گا اور جھوٹوں کو بھی ضرور پہچان جائے گا۔
[29:6] Whoso hopes to meet Allah, let him be prepared for it, for Allah’s appointed time is certainly coming. And He is the All-Hearing, the All-knowing.
[29:6] جو بھی اللہ کی لِقاء چاہتا ہے تو (اُس کے لئے) اللہ کا مقرر کردہ وقت ضرور آنے والا ہے اور وہ بہت سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔
[29:8] And as to those who believe and do good works, We shall surely remove from them their evils, and We shall surely give them the best reward of their works.
[29:8] اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے ہم لازماً اُن کی بدیاں ان سے دور کر دیں گے اور ضرور اُنہیں اُن کے بہترین اعمال کے مطابق جزا دیں گے جو وہ کیا کرتے تھے۔
[29:9] And We have enjoined on man kindness to his parents; but if they strive to make thee associate that with Me of which thou hast no knowledge, then obey them not. Unto Me is your return, and I shall inform you of what you did.
[29:9] اور ہم نے انسان کو تاکیدی نصیحت کی کہ اپنے والدین سے حُسنِ سلوک کرے اور (کہا کہ) اگر وہ تجھ سے جھگڑیں کہ تو میرا شریک ٹھہرائے، جس کا تجھے کوئی علم نہیں، تو پھر اُن دونوں کی اطاعت نہ کر۔ میری ہی طرف تمہارا لوٹ کر آنا ہے پس میں تمہیں ان باتوں سے آگاہ کروں گا جو تم کرتے تھے۔