[34:2] All praise is due to Allah, to Whom belongs whatever is in the heavens and whatever is in the earth. And His is all praise in the Hereafter; and He is the Wise, the All-Aware.
[34:2] سب حمد اللہ ہی کی ہے جس کا وہ سب کچھ ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور آخرت میں بھی تمام تر حمد اُسی کی ہوگی اور وہ بہت حکمت والا (اور) ہمیشہ خبر رکھتا ہے۔
[34:3] He knows whatever goes into the earth and whatever comes forth from it, and whatever descends from the heaven and whatever ascends into it; and He is Merciful, Most Forgiving.
[34:3] وہ جانتا ہے جو زمین میں داخل ہوتا ہے اور جو اُس سے نکلتا ہے اور جو آسمان سے اترتا ہے اور جو اس میں چڑھ جاتا ہے۔ اور وہ بار بار رحم کرنے والا (اور) بہت بخشنے والا ہے۔
[34:4] And those who disbelieve say, ‘The Hour will never come upon us.’ Say, ‘Yea, by my Lord Who knows the unseen, it will surely come upon you! Not an atom’s weight in the heavens or in the earth or any thing less than that or greater escapes Him, but all is recorded in a perspicuous Book,
[34:4] جن لوگوں نے کفر کیا وہ کہتے ہیں کہ ساعت ہم پر نہیں آئے گی۔ تُو کہہ دے کیوں نہیں؟ میرے ربّ کی قسم! جو عالم الغیب ہے، وہ ضرور تم پر آئے گی۔ اُس (یعنی میرے ربّ) سے آسمانوں اور زمین میں ایک ذرہ برابر بھی کوئی چیز چھپی نہیں رہتی اور نہ اس سے چھوٹی اور نہ اس سے بڑی، مگر وہ کھلی کھلی کتاب میں ہے۔
[34:6] But as to those who strive against Our Signs, seeking to frustrate Our plans, it is they for whom there will be the suffering of a painful punishment.
[34:6] اور وہ لوگ جو ہمارے نشانات کے بارہ میں (ہمیں) بے بس کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دوڑے پھرتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے لرزہ خیز عذاب میں سے ایک دردناک عذاب (مقدر) ہے۔
[34:7] And those who are given knowledge see that whatever has been revealed to thee from thy Lord is the truth, and guides unto the path of the Mighty, the Praiseworthy.
[34:7] اور وہ لوگ جنہیں علم عطا کیا گیا ہے وہ دیکھ لیں گے کہ جو کچھ تیری طرف تیرے ربّ کی طرف سے اتارا گیا ہے وہی حق ہے اور وہ کامل غلبہ والے، صاحبِ تعریف (اللہ) کے رستے کی طرف راہنمائی کرتا ہے۔
[34:8] And those who disbelieve say, ‘Shall we show you a man who will tell you that when you are broken up into pieces, you shall be raised as a new creation?
[34:8] اور جن لوگوں نے کفر کیا وہ کہتے ہیں کہ کیا ہم تمہیں ایک ایسے شخص پر اطلاع دیں جو تمہیں خبر دے گا کہ جب تم کلیتہً ریزہ ریزہ کر دئیے جاؤ گے تو یقیناً تم ایک نئے تخلیقی دور میں (داخل) ہوگے۔
[34:9] ‘Has he forged a lie against Allah or is he afflicted with madness?’ Nay, but it is those who believe not in the Hereafter that are suffering from the punishment and are too far gone in error.
[34:9] کیا اس نے اللہ پر جھوٹ گھڑا ہے یا اسے جنون ہو گیا ہے؟ نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ لوگ جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے عذاب میں ہیں اور بہت دُور کی گمراہی میں (بھٹک رہے) ہیں۔
[34:10] Do they not see what is before them and what is behind them of the heaven and the earth? If We please, We could cause the earth to sink with them, or cause pieces of the sky to fall upon them. In that verily is a Sign for every repentant servant.
[34:10] کیا انہوں نے آسمان اور زمین (میں رونما ہونے والے نشانات) کی طرف نہیں دیکھا جو اُن کے سامنے ہیں یا ان سے پہلے گزر چکے۔ اگر ہم چاہیں تو انہیں زمین میں دھنسا دیں یا ان پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دیں۔ یقیناً اس میں ایک بہت بڑا نشان ہے ہر ایسے بندہ کے لئے جو جھکنے والا ہے۔
[33:5] Allah has not made for any man two hearts in his breast; nor has He made those of your wives, from whom you keep away by calling them mothers, your real mothers, nor has He made your adopted sons your real sons. That is merely a word of your mouths; but Allah speaks the truth, and He guides to the right path.
[33:5] اللہ نے کسی انسان کے سینے میں دو دل نہیں بنائے۔ اسی طرح اس نے تمہاری اُن بیویوں کو جنہیں تم ماں کہہ کر اپنے اوپر حرام کر لیتے ہو تمہاری مائیں نہیں بنایا۔ نہ ہی تمہارے منہ بولوں کو تمہارے بیٹے بنایا ہے۔ یہ محض تمہارے منہ کی باتیں ہیں اور اللہ حق (بات) بیان کرتا ہے اور وہی ہے جو (سیدھے) راستے کی طرف ہدایت دیتا ہے۔
[33:6] Call them by the names of their fathers. That is more equitable in the sight of Allah. But if you know not their fathers, then they are your brothers in faith and your friends. And there is no blame on you in any mistake you may unintentionally make in this matter, butwhat matters is that which your hearts intend. And Allah is Most Forgiving, Merciful.
[33:6] ان کو ان کے آباءکے نام سے یاد کیا کرو۔ یہ اللہ کے نزدیک انصاف کے زیادہ قریب ہے۔ اور اگر تم ان کے آباءکو نہ جانتے ہو تو پھر وہ دینی معاملات میں تمہارے بھائی اور تمہارے دوست ہیں۔ اور اس معاملہ میں جو تم غلطی کر چکے ہو اس کا تم پر کوئی گناہ نہیں۔ ہاں مگر وہ (گناہ ہے) جو تمہارے دلوں نے باِلارادہ کمایا اور اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
[33:7] The Prophet is nearer to the believers than their own selves, and his wives are asmothers to them. And blood relations are nearer to one another, according to the Book of Allah, than the rest of the believers from among the Helpers as well as the Emigrants, except that you show kindness to your friends. That also is written down in the Book.
[33:7] نبی مومنوں پر اُن کی اپنی جانوں سے بھی زیادہ حق رکھتا ہے اور اُس کی بیویاں اُن کی مائیں ہیں۔ اور جہاں تک رِحمی رشتے والوں کا تعلق ہے تو ان میں سے بعض اللہ کی کتاب میں (مندرج احکام کے مطابق) بعض پر اوّلیت رکھتے ہیں بہ نسبت دوسرے مومنین اور مہاجرین کے۔ سوائے اس کے کہ تم اپنے دوستوں سے (بطور احسان) کوئی نیک سلوک کرو۔ یہ سب باتیں کتاب میں لکھی ہوئی موجود ہیں۔
[33:8] And remember when We took from the Prophets their covenant, and from thee, and from Noah, and Abraham, and Moses, and Jesus, son of Mary, and We indeed took from them a solemn covenant;
[33:8] اور جب ہم نے نبیوں سے ان کا عہد لیا اور تجھ سے بھی اورنوح سے اور ابراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ ابن مریم سے۔ اور ہم نے ان سے بہت پختہ عہد لیا تھا۔
[33:10] O ye who believe! remember the favour of Allah on you when there came down upon you hosts, and We sent against them a wind and hosts that you saw not. And Allah sees what you do.
[33:10] اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اپنے اوپر اللہ کی نعمت کو یاد کرو جب تمہارے پاس لشکر آئے تھے تو ہم نے ان کے خلاف ایک ہَوا بھیجی اور ایسے لشکر بھیجے جن کو تم دیکھ نہیں رہے تھے۔ اور یقیناً اللہ جو تم کرتے ہو اس پر گہری نظر رکھنے والا ہے۔