[36:46] And when it is said to them, ‘Guard yourselves against that which is before you and that which is behind you, in order that you may receive mercy,’ they turn away.
[36:46] اور جب انہیں کہا جاتا ہے کہ تقویٰ اختیار کرو اُن امور میں جو تمہارے سامنے ہیں اور ان میں بھی جو تمہارے پسِ پشت ہیں تاکہ تم رحم کئے جاؤ (تو وہ توجہ نہیں دیتے)۔
[36:48] And when it is said to them, ‘Spend out of that with which Allah has provided you,’ those who disbelieve say to those who believe, ‘Shall we feed him whom Allah would have fed, if He had so willed? You are but in manifest error.’
[36:48] اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو رزق تمہیں عطا کیا ہے اس میں سے خرچ کرو تو وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ان لوگوں سے جو ایمان لائے ہیں کہتے ہیں کیا ہم انہیں کھلائیں جن کو اللہ اگر چاہتا تو خود کھلاتا؟ تم تو محض ایک کھلی کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہو۔
[36:37] Holy is He Who created all things in pairs, of what the earth grows, and of themselves, and of what they know not.
[36:37] پاک ہے وہ جس نے ہر قسم کے جوڑے پیدا کئے اُس میں سے بھی جو زمین اگاتی ہے اور خود اُن کے نفوس میں سے بھی اور اُن چیزوں میں سے بھی جن کا وہ کوئی علم نہیں رکھتے۔