[32:4] Do they say, ‘He has forged it?’ Nay, it is the truth from thy Lord, that thou mayest warn a people to whom no Warner has come before thee, that haply they may follow guidance.
[32:4] کیا وہ کہتے ہیں کہ اس نے اُسے افترا کر لیا ہے؟ بلکہ وہ تو تیرے ربّ کی طرف سے حق ہے تاکہ تُو ایک ایسی قوم کو ڈرائے جن کی طرف تجھ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں آیا۔ ہوسکتا ہے کہ وہ ہدایت پائیں۔
[32:5] Allah it is Who created the heavens and the earth, and that which is between them, in six periods; then He settled on the Throne. You have no helper or intercessor beside Him. Will you not then reflect?
[32:5] اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے چھ زمانوں میں پیدا کیا پھر اُس نے عرش پر قرار پکڑا۔ اُسے چھوڑ کر نہ تمہارا کوئی دوست ہے نہ کوئی سفارشی۔ پس کیا تم نصیحت نہیں پکڑتے؟
[32:6] He will plan the Divine Ordinance from the heaven unto the earth, then shall it go up to Him in a day the duration of which is a thousand years according to what you reckon.
[32:6] وہ فیصلے کو تدبیر کے ساتھ آسمان سے زمین کی طرف اتارتا ہے۔ پھر وہ ایک ایسے دن میں اس کی طرف عروج کرتا ہے جو تمہاری گنتی کے لحاظ سے ایک ہزار سال کے برابر ہوتا ہے۔
അഭിപ്രായങ്ങളൊന്നുമില്ല:
ഒരു അഭിപ്രായം പോസ്റ്റ് ചെയ്യൂ