[4:2] O ye people! fear your Lord, Who created you from a single soul and created therefrom its mate, and from them twain spread many men and women; and fear Allah, in Whose name you appeal to one another, and fear Him particularly respecting ties of relationship. Verily, Allah watches over you.
[4:2] اے لوگو! اپنے ربّ کا تقویٰ اختیار کرو جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی سے اس کا جوڑا بنایا اور پھر ان دونوں میں سے مَردوں اور عورتوں کو بکثرت پھیلا دیا۔ اور اللہ سے ڈرو جس کے نام کے واسطے دے کر تم ایک دوسرے سے مانگتے ہو اور رِحموں (کے تقاضوں) کا بھی خیال رکھو۔ یقیناً اللہ تم پر نگران ہے۔
[4:3] And give to the orphans their property and exchange not the bad for the good, and devour not their property with your own. Surely, it is a great sin.
[4:3] اور یتامیٰ کو اُن کے اموال دو اور خبیث چیزیں پاک چیزوں کے تبادلہ میں نہ لیا کرو اور ان کے اموال اپنے اموال سے ملا کر نہ کھا جایا کرو۔ یقیناً یہ بہت بڑا گناہ ہے۔
[4:4] And if you fear that you will not be fair in dealing with the orphans, then marry of women as may be agreeable to you, two, or three, or four; and if you fear you will not deal justly, then marry only one or what your right hands possess. That is the nearest way for you to avoid injustice.
[4:4] اور اگر تم ڈرو کہ تم یتامیٰ کے بارے میں انصاف نہیں کرسکو گے تو عورتوں میں سے جو تمہیں پسند آئیں ان سے نکاح کرو۔ دو دو اور تین تین اور چار چار۔ لیکن اگر تمہیں خوف ہو کہ تم انصاف نہیں کر سکو گے تو پھر صرف ایک (کافی ہے) یا وہ جن کے تمہارے داہنے ہاتھ مالک ہوئے۔ یہ (طریق) قریب تر ہے کہ تم ناانصافی سے بچو۔
[4:5] And give the women their dowries willingly. But if they, of their own pleasure, remit to you a part thereof, then enjoy it as something pleasant and wholesome.
[4:5] اور عورتوں کو ان کے مہر دِلی خوشی سے ادا کرو۔ پھر اگر وہ اپنی دِلی خوشی سے اس میں سے کچھ تمہیں دینے پر راضی ہوں تو اُسے بلا تردّد شوق سے کھاؤ۔
[4:6] And give not to the foolish your property which Allah has made for you a means of support; but feed them therewith and clothe them and speak to them words of kind advice.
[4:6] اور بے عقلوں کے سپرد اپنے وہ اموال نہ کیا کرو جن کو اللہ نے تمہارے لئے (اقتصادی) قیام کا ذریعہ بنایا ہے۔ اور انہیں ان (اموال) میں سے کھلاؤ اور انہیں پہناؤ۔ اور ان سے اچھی بات کہا کرو۔
[4:7] And prove the orphans until they attain the age of marriage; then, if you find in them sound judgment, deliver to them their property; and devour it not in extravagance and haste against their growing up. And whoso is rich, let him abstain; and whoso is poor, let him eat thereof with equity. And when you deliver to them their property, then call witnesses in their presence. And Allah is sufficient as a Reckoner.
[4:7] اور یتیموں کو آزماتے رہو یہاں تک کہ وہ نکاح (کی عمر) کو پہنچ جائیں۔ پس اگر تم ان میں عقل (کے آثار) محسوس کرو تو ان کے اموال ان کو واپس کر دو۔ اور اس ڈر سے اِسراف اور تیزی کے ساتھ اُن کو نہ کھاؤ کہ کہیں وہ بڑے نہ ہو جائیں۔ اور جو امیر ہو تو چاہئے کہ وہ (ان کا مال کھانے سے) کلیۃً احتراز کرے۔ ہاں جو غریب ہو تو وہ مناسب طریق پر کھائے۔ پھر جب تم ان کی طرف اُن کے اموال لوٹاؤ تو اُن پر گواہ ٹھہرا لیا کرو۔ اور اللہ حساب لینے کے لئے کافی ہے۔
[4:8] For men is a share of that which parents and near relations leave; and for women is a share of that which parents and near relations leave, whether it be little or much — a determined share.
[4:8] مَردوں کےلئے اس ترکہ میں سے ایک حصّہ ہے جو والدین اور اقرباءنے چھوڑا۔ اور عورتوں کےلئے بھی اس ترکہ میں ایک حصّہ ہے جو والدین اور اقرباءنے چھوڑا۔ خواہ وہ تھوڑا ہو یا زیادہ۔ (یہ ایک) فرض کیا گیا حصّہ (ہے)۔
[4:9] And when other relations and orphans and the poor are present at the division of heritage, give them something therefrom and speak to them words of kindness.
[4:9] اور جب (ترکہ کی) تقسیم پر (ایسے) اقرباء(جن کو قواعد کے مطابق حصہ نہیں پہنچتا) اور یتیم اور مسکین بھی آجائیں تو کچھ اس میں سے ان کو بھی دو۔ اور ان سے اچھی بات کہا کرو۔
[4:10] And let those fear God who, if they should leave behind them their own weak offspring, would be anxious for them. Let them, therefore, fear Allah and let them say the right word.
[4:10] اور وہ لوگ اس بات سے ڈریں کہ اگر وہ اپنے پیچھے کمزور اولاد چھوڑ جاتے تو اُن کے بارہ میں خوف کھاتے۔ پس چاہئے کہ وہ اللہ سے ڈریں اور صاف سیدھی بات کہیں۔
അഭിപ്രായങ്ങളൊന്നുമില്ല:
ഒരു അഭിപ്രായം പോസ്റ്റ് ചെയ്യൂ