[3:5] Before this, as a guidance to the people; and He has sent down the Discrimination. Surely, those who deny the Signs of Allah shall have a severe punishment. And Allah is Mighty, Possessor of the power to requite.
[3:5] اس سے پہلے، لوگوں کے لئے ہدایت کے طور پر اور اُسی نے فرقان نازل کیا۔ یقیناً وہ لوگ جنہوں نے اللہ کی آیات کا انکار کیا ان کے لئے سخت عذاب (مقدر) ہے۔ اور اللہ کامل غلبہ والا (اور) انتقام لینے والا ہے۔
[3:8] He it is Who has sent down to thee the Book; in it there are verses that are decisive in meaning — they are the basis of the Book — and there are others that are susceptible of different interpretations. But those in whose hearts is perversity pursue such thereof as are susceptible of different interpretations, seeking discord and seeking wrong interpretation of it. And none knows its right interpretation except Allah and those who are firmly grounded in knowledge; they say, ‘We believe in it; the whole is from our Lord.’ — And none heed except those gifted with understanding. —
[3:8] وہی ہے جس نے تجھ پر کتاب اتاری اُسی میں سے محکم آیات بھی ہیں‘ وہ کتاب کی ماں ہیں۔ اور کچھ دوسری متشابہ (آیات) ہیں۔ پس وہ لوگ جن کے دلوں میں کجی ہے وہ فتنہ چاہتے ہوئے اور اس کی تاویل کی خاطر اُس میں سے اس کی پیروی کرتے ہیں جو باہم مشابہ ہے حالانکہ اللہ کے سوا اور اُن کے سوا جو علم میں پختہ ہیں کوئی اُس کی تاویل نہیں جانتا۔ وہ کہتے ہیں ہم اس پر ایمان لے آئے، سب ہمارے ربّ کی طرف سے ہے۔ اور عقل مندوں کے سوا کوئی نصیحت نہیں پکڑتا۔
[3:9] ‘Our Lord, let not our hearts become perverse after Thou hast guided us; and bestow on us mercy from Thyself; surely, Thou alone art the Bestower.
[3:9] اے ہمارے ربّ! ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ ہونے دے بعد اس کے کہ تو ہمیں ہدایت دے چکا ہو۔ اور ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا کر۔ یقیناً تو ہی ہے جو بہت عطا کرنے والا ہے۔
അഭിപ്രായങ്ങളൊന്നുമില്ല:
ഒരു അഭിപ്രായം പോസ്റ്റ് ചെയ്യൂ