[13:2] Alif Lam Mim Ra. These are verses of the Book. And that which has been revealed to thee from thy Lord is the truth, but most men believe not.
[13:2] اَنَا اللّٰہُ اَعلَمُ وَاَرٰی: میں اللہ ہوں۔ سب سے زیادہ جاننے والا ہوں۔ اور میں دیکھتا ہوں۔ یہ کامل کتاب کی آیات ہیں۔ اور جو تیری طرف تیرے ربّ کی طرف سے اُتاراگیا حق ہے لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے۔
[13:3] Allah is He Who raised up the heavens without any pillars that you can see. Then He settled Himself on the Throne. And He pressed the sun and the moon into service: each pursues its course until an appointed term. He regulates it all. He clearly explains the Signs, that you may have a firm belief in the meeting with your Lord.
[13:3] اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں کو بغیر ایسے ستونوں کے بلند کیا جنہیں تم دیکھ سکو۔ پھر اس نے عرش پر قرار پکڑا اور سورج اور چاند کو خدمت پر مامور کیا۔ ہر چیز ایک معین مدت تک کے لئے حرکت میں ہے۔ وہ ہر معاملہ کو تدبیر سے کرتا ہے (اور) اپنے نشانات کو کھول کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم اپنے ربّ سے ملاقات کا یقین کرو۔
[13:4] And He it is Who spread out the earth and made therein mountains and rivers. And fruits of every kind He made therein in two sexes. He causes the night to cover the day. Therein, verily, are Signs for a people who reflect.
[13:4] اور وہی ہے جس نے زمین کو پھیلا دیا اور اس میں پہاڑ اور دریا بنائے اور ہر قسم کے پھلوں میں سے اس نے اس میں دو دو جوڑے بنائے۔ وہ رات سے دن کو ڈھانپ دیتا ہے۔ یقیناً اس میں غور وفکر کرنے والے لوگوں کے لئے نشانات ہیں۔
[13:5] And in the earth are diverse tracts, adjoining one another, and gardens of vines, and corn-fields, and datepalms, growing together from one root and others not so growing; they are watered with the same water, yet We make some of them excel others in fruit. Therein are Signs for a people who understand.
[13:5] اور زمین میں ایک دوسرے سے مُلحِق خطے ہیں اور انگوروں کے باغات اور کھیتیاں اور کھجور کے درخت بھی، ایک جڑ سے ایک سے زائد کونپلیں نکالنے والے اور ایک جڑ سے زائد کونپلیں نہ نکالنے والے۔ یہ (سب کچھ) ایک ہی پانی سے سیراب کیا جاتا ہے۔ اور ہم نے ان میں سے بعض کو بعض پر پھلوں کے لحاظ سے فضیلت بخشی ہے۔ اس میں یقیناً صاحبِ عقل لوگوں کے لئے نشانات ہیں۔
[13:6] And if thou dost wonder, then wondrous indeed is their saying: ‘What! when we have become dust, shall we then be in a state of new creation?’ These it is who disbelieve in their Lord; and these it is who shall have shackles round their necks, and they shall be the inmates of the Fire, wherein they shall abide.
[13:6] اور اگر تو تعجب کرے تو ان کا یہ قول بھی تو بہت عجیب ہے کہ کیا جب ہم مٹی ہو جائیں گے تو کیا ہم ضرور ایک نئی تخلیق میں ڈھالے جائیں گے؟ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے ربّ کا انکار کیا اور یہی ہیں وہ جن کی گردنوں میں طوق ہوں گے اور یہی آگ والے لوگ ہیں۔ وہ اس میں لمبا عرصہ رہنے والے ہیں۔
[13:7] And they want thee to hasten on the punishment in preference to good, whereas exemplary punishments have already occurred before them. And verily, thy Lord is full of forgiveness for mankind despite their wrongdoing, and verily, thy Lord is also strict in condign punishment.
[13:7] اور وہ تجھ سے بدی کو بھلائی سے پہلے جلدتر طلب کرتے ہیں۔ جبکہ ان سے پہلے بہت سی عبرتناک مثالیں گزر چکی ہیں۔ اور یقیناً تیرا ربّ لوگوں کے لئے اُن کے ظلم کے باوجود بہت مغفرت والا ہے اور یقیناً تیرا ربّ سزا دینے میں بہت سخت ہے۔
[13:8] And those who disbelieve say, ‘Wherefore has not a Sign been sent down to him from his Lord?’ Thou art, surely, a Warner. And there is a Guide for every people.
[13:8] اور وہ لوگ جنہوں نے انکار کیاکہتے ہیں ایسا کیوں نہ ہوا کہ اس کے ربّ کی طرف سے اس پر کوئی ایک نشان ہی اتارا جاتا۔ یقیناً تُو محض ایک ڈرانے والا ہے اور ہر قوم کے لئے ایک راہنما ہوتا ہے۔
[13:9] Allah knows what every female bears, and what wombs diminish and what they cause to grow. And with Him everything has a proper measure.
[13:9] اللہ جانتا ہے جو ہر مادہ (بطور حمل) اٹھاتی ہے اور (اُسے بھی) جو رِحم کم کرتے ہیں اور جو وہ بڑھاتے ہیں۔ اور ہر چیز اس کے ہاں ایک خاص اندازے کے مطابق ہوتی ہے۔
അഭിപ്രായങ്ങളൊന്നുമില്ല:
ഒരു അഭിപ്രായം പോസ്റ്റ് ചെയ്യൂ