[12:4] We narrate unto thee the most beautiful narration by revealing to thee this Qur’an, though thou wast, before this, of those not possessed of requisite knowledge.
[12:4] ہم نے جو یہ قرآن تجھ پر وحی کیا اس کے ذریعہ ہم تیرے سامنے ثابت شدہ تاریخی حقائق میں سے بہترین بیان کرتے ہیں جبکہ اس سے پہلے (اس بارہ میں) تُو غافلوں میں سے تھا۔
[12:5] Remember the time when Joseph said to his father, ‘O my father, I saw in a dreameleven stars and the sun and the moon, I saw them making obeisance to me.’
[12:5] (یاد کرو) جب یوسف نے اپنے باپ سے کہا اے میرے باپ! یقیناً میں نے (رؤیا میں) گیارہ ستارے اور سورج اور چاند دیکھے ہیں۔ (اور) میں نے انہیں اپنے لئے سجدہ ریز دیکھا۔
[12:6] He said, ‘O my darling son, relate not thy dream to thy brothers, lest they contrive a plot against thee; for Satan is to man an open enemy.
[12:6] اس نے کہا اے میرے پیارے بیٹے! اپنی رؤیا اپنے بھائیوں کے سامنے بیان نہ کرنا ورنہ وہ تیرے خلاف کوئی چال چلیں گے۔ یقیناً شیطان انسان کا کھلاکھلا دشمن ہے۔
[12:7] ‘And thus shall it be as thou hast seen, thy Lord will choose thee and teach thee the interpretation of things and perfect His favour upon thee and upon the family of Jacob as He perfected it upon two of thy forefathers — Abraham and Isaac. Verily, thy Lord is All-Knowing, Wise.’
[12:7] اور اسی طرح تیرا ربّ تجھے (اپنے لئے) چُن لے گا اور تجھے معاملات کی تہ تک پہنچنے کا علم سکھادے گا اور اپنی نعمت تجھ پر تمام کرے گا اور آلِ یعقوب پر بھی جیسا کہ اس نے اُسے تیرے باپ دادا اِبراہیم اور اسحاق پر پہلے تمام کیا تھا۔ یقیناً تیرا ربّ دائمی علم رکھنے والا (اور) حکمت والا ہے۔
[12:9] When they said, ‘Verily, Joseph and his brother are dearer to our father than we are, although we are a strong party. Surely, our father is in manifest error.
[12:9] (یاد کرو) جب انہوں نے کہا کہ یقیناً یوسف اور اس کا بھائی ہمارے باپ کو ہم سے زیادہ پیارے ہیں حالانکہ ہم ایک مضبوط ٹولی ہیں۔ یقیناً ہمارا باپ ایک ظاہر و باہر غلطی میں مبتلا ہے۔
[12:10] ‘Kill Joseph or cast him out to some distant land, so that your father’s favour may become exclusively yours and you can thereafter become a righteous people.’
[12:10] یوسف کو قتل کر ڈالو یا اُسے کسی جگہ پھینک آؤ تو تمہارے باپ کی توجہ صرف تمہارے لئے رہ جائے گی اور تم اس کے بعد نیک لوگ بن جانا۔
അഭിപ്രായങ്ങളൊന്നുമില്ല:
ഒരു അഭിപ്രായം പോസ്റ്റ് ചെയ്യൂ