[25:3] He to Whom belongs the kingdom of the heavens and the earth. And He has taken unto Himself no son, and has no partner in the kingdom, and has created everything, and has ordained for it its proper measure.
[25:3] وہی جس کی آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے اور اس نے کوئی بیٹا نہیں اپنایا اور نہ بادشاہت میں کوئی اس کا شریک ہے اور اس نے ہر چیز کو پیدا کیا اور اسے ایک بہت عمدہ اندازے کے مطابق ڈھالا۔
[25:4] Yet they have taken beside Him gods, who create nothing but are themselves created, and who have no power to harm or benefit themselves and they control not death nor life nor resurrection.
[25:4] اور انہوں نے اس کے سوا ایسے معبود بنا رکھے ہیں جو کچھ پیدا نہیں کر تے جبکہ وہ خود پیدا کئے گئے ہیں اور وہ اپنے لئے بھی نہ نقصان کی طاقت رکھتے ہیں نہ نفع کی اور نہ ان کے اختیار میں موت ہے نہ زندگی اور نہ ہی حشرنشر۔
[25:5] And those who disbelieve say, ‘It is naught but a lie which he has forged, and other people have helped him with it.’ Indeed, they have brought forth an injustice and an untruth.
[25:5] اور جن لوگوں نے کفر کیا انہوں نے کہا کہ یہ جھوٹ کے سوا کچھ نہیں جو اُس نے گھڑ لیا ہے اور اس بارہ میں اس کی دوسرے لوگوں نے مدد کی ہے۔ پس یقیناً وہ سراسر ظلم اور جھوٹ بنا لائے ہیں۔
[25:8] And they say, ‘What is the matter with this Messenger that he eats food, and walks in the streets? Why has not an angel been sent down to him that he might be a warner with him?
[25:8] اور وہ کہتے ہیں کہ اس رسول کو کیا ہوگیا ہے کہ کھانا کھاتا ہے اور بازاروں میں چلتا ہے۔ کیوں نہ اس کی طرف کوئی فرشتہ اُتارا گیا جو اس کے ساتھ مل کر (لوگوں کو) ڈرانے والا ہوتا۔
[25:9] ‘Or a treasure should have been thrown down to him, or he should have had a garden to eat therefrom.’ And the wrongdoers say, ‘You follow none but a man bewitched.’
[25:9] یا اس کی طرف کوئی خزانہ اُتارا جاتا یا اس کا کوئی باغ ہوتا جس سے یہ کھاتا۔ اور ظالموں نے کہا کہ تم لوگ یقیناً ایک ایسے آدمی کے سوا کسی کی پیروی نہیں کررہے جو سحرزدہ ہے۔
അഭിപ്രായങ്ങളൊന്നുമില്ല:
ഒരു അഭിപ്രായം പോസ്റ്റ് ചെയ്യൂ