[35:2] All praise belongs to Allah, the Maker of the heavens and the earth, Who employs the angels as messengers, having wings, two, three, and four. He adds to His creation whatever He pleases; for Allah has power over all things.
[35:2] کامل تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے۔ فرشتوں کو دو دو، تین تین اور چار چار پروں (یعنی طاقتوں) والے پیغامبر بنانے والا۔ وہ خَلق میں جو چاہتا ہے اضافہ کرتا ہے۔ یقیناً اللہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔
[35:3] Whatever of mercy Allah grants to men — there is none to withhold it; and whatever He withholds, there is none who can release it after that; and He is the Mighty, the Wise.
[35:3] اللہ انسانوں کے لئے جو رحمت جاری کر دے اُسے کوئی روکنے والا نہیں۔ اور جو چیز وہ روک دے اُسے اس کے (روکنے) کے بعد کوئی جاری کرنے والا نہیں اور وہ کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔
[35:4] O ye men, remember the favour of Allah towards you. Is there any Creator other than Allah Who provides for you from the heaven and earth? There is none worthy of worship but He. Whither then are you turned away?
[35:4] اے لوگو! اپنے اوپر اللہ کی نعمت کو یاد کرو۔ کیا اللہ کے سوا بھی کوئی خالق ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے رزق عطا کرتا ہے؟ کوئی معبود نہیں مگر وہ۔ پس تم کہاں اُلٹے پِھرائے جاتے ہو۔
[35:6] O ye men, assuredly the promise of Allah is true, so let not the present life deceive you, nor let the Deceiver deceive you with respect to Allah.
[35:6] اے لوگو ! اللہ کا وعدہ یقیناً سچا ہے۔ پس تمہیں دنیا کی زندگی ہرگز کسی دھوکہ میں نہ ڈالے اور اللہ کے بارہ میں تمہیں سخت فریبی (یعنی شیطان) ہرگز فریب نہ دے سکے۔
[35:7] Surely Satan is an enemy to you; so take him as an enemy. He calls his followers only that they may become inmates of the burning Fire.
[35:7] یقیناً شیطان تمہارا دشمن ہے۔ پس اسے دشمن ہی بنائے رکھو۔ وہ اپنے گروہ کو محض اس غرض سے بلاتا ہے تاکہ وہ بھڑکتی آگ میں پڑنے والوں میں سے ہو جائیں۔
[35:9] Is he , then, to whom the evil of his deed is made to appear pleasing, so that he looks upon it as good, like him who believes and does good deeds? Surely, Allah adjudges astray whom He will and guides whom He will. So let not thy soul waste away in sighing for them. Surely Allah knows what they do.
[35:9] پس کیا جسے اس کا بُرا کام خوبصورت کرکے دکھایا جائے اور وہ اسے خوبصورت دیکھنے لگے (اس سے زیادہ فریب خوردہ اور کون ہوگا؟)۔ پس یقیناً اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ ٹھہراتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ پس تیرا دل اُن پر حسرتیں کرتے ہوئے (ہاتھ سے) نہ جاتا رہے۔ یقیناً اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں۔
[35:10] And Allah it is Who sends the winds which raise the clouds; then do We drive them to a lifeless tract of land, and quicken thereby the earth after its death. Likewise shall the Resurrection be.
[35:10] اور اللہ وہ ہے جس نے ہواؤں کو بھیجا۔ پس وہ بادلوں کو اٹھاتی ہیں۔ پھر ہم اُسے ایک مردہ بستی کی طرف ہانک لے جاتے ہیں پھر اس کے ذریعہ زمین کو اس کے مرجانے کے بعد زندہ کر دیتے ہیں۔ اسی طرح دوبارہ جی اٹھنا ہے۔
അഭിപ്രായങ്ങളൊന്നുമില്ല:
ഒരു അഭിപ്രായം പോസ്റ്റ് ചെയ്യൂ