[38:23] When they entered in upon David, and he was afraid of them. They said, “Fear not.We are two disputants; one of us has transgressed against the other; so judge between us with justice, and deviate not from the right course and guide us to the right way.
[38:23] جب وہ دا ؤد کے سامنے آئے تو وہ ان کی وجہ سے سخت گھبرایا۔ انہوں نے کہا کوئی خوف نہ کر۔ (ہم) دو جھگڑنے والے (ہیں) ہم میں سے ایک دوسرے پر زیادتی کر رہا ہے۔ پس ہمارے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کر اور کوئی زیادتی نہ کر اور ہمیں سیدھے رستے کی طرف ہدایت دے۔
[38:24] “This is my brother; he has ninety-nine ewes, and I have one ewe. Yet he says, ‘Give it to me,’ and has been overbearing to me in his address.”
[38:24] یقیناً یہ میرا بھائی ہے۔ اس کی ننانوے دُنبیاں ہیں اور میری صرف ایک دُنبی ہے۔ پھر بھی یہ کہتا ہے کہ اسے بھی میری ملکیت میں شامل کر دے اور بحث میں مجھ پر غالب آ جاتا ہے۔
[38:25] David said, ‘Surely, he has wronged thee in demanding thy ewe in addition to his own ewes. And certainly many partners transgress against one another, except those who believe in God and do good works; and these are but few.’ And David perceived that We had tried him; so he asked forgiveness of his Lord, and fell down bowing in worship and turned to Him.
[38:25] اس نے کہا اس نے تیری ایک دنبی اپنی دنبیوں میں شامل کرنے کا سوال کر کے یقیناً تجھ پر ظلم کیا ہے۔ اور یقیناً بہت سے شریک ہیں کہ ان میں سے بعض، بعض دوسروں پر ظلم کرتے ہیں سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور اعمال صالحہ بجا لائے اور بہت تھوڑے ہیں ایسے لوگ۔ اور دا ؤد نے سمجھ لیا کہ ہم نے اس کی آزمائش کی تھی۔ پس اس نے اپنے ربّ سے بخشش مانگی اور وہ عجز کرتے ہوئے گِر پڑا اور توبہ کی۔
[38:27] ‘O David, We have made thee a vicegerent in the earth; so judge between men with justice, and follow not vain desire, lest it should lead thee astray from the way of Allah.’ Surely those who go astray from the way of Allah will have a severe punishment, because they forgot the Day of Reckoning.
[38:27] اے دا ؤد! یقیناً ہم نے تجھے زمین میں خلیفہ بنایا ہے۔ پس لوگوں کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کر اور میلانِ طبع کی پیروی نہ کر ورنہ وہ (میلان) تجھے اللہ کے رستے سے گمراہ کر دے گا۔ یقیناً وہ لوگ جو اللہ کے رستے سے گمراہ ہو جاتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب (مقدر) ہے بوجہ اس کے کہ وہ حساب کا دن بھول گئے تھے۔
[38:28] And We have not created the heaven and the earth and all that is between them in vain. That is the view of those who disbelieve. Woe, then, to the disbelievers because of the Fire.
[38:28] اور ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو اُن کے درمیان ہے بے مقصد پیدا نہیں کیا۔ یہ ان لوگوں کا محض گمان ہے جنہوں نے انکار کیا۔ پس آگ (کے عذاب) کی ہلاکت ہو ان پر جنہوں نے کفر کیا۔
[38:29] Shall We treat those who believe and do good works like those who act corruptly in the earth? Shall We treat the righteous like the wicked?
[38:29] کیا ہم ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے ویسا ہی قرار دے دیں گے جیسے زمین میں فساد کرنے والوں کو یا کیا ہم تقویٰ اختیار کرنے والوں کو بدکرداروں جیسا سمجھ لیں گے ؟
[38:30] This is a Book which We have revealed to thee, full of blessings, that they may reflect over its verses, and that those gifted with understanding may take heed.
[38:30] عظیم کتاب جسے ہم نے تیری طرف نازل کیا، برکت دی گئی ہے تاکہ یہ (لوگ) اس کی آیات پر تدبر کریں اور تاکہ عقل والے نصیحت پکڑیں۔
അഭിപ്രായങ്ങളൊന്നുമില്ല:
ഒരു അഭിപ്രായം പോസ്റ്റ് ചെയ്യൂ